اورکزئی(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی ہدایت پر نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) نے منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش کے قبضہ سے 20,000 گرام اعلٰی کوالٹی چرس برآمد ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق انچارج نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم ڈی ایس پی محبوب خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ صبح سویرے موٹر سائیکل کے ذریعے چرس فیروز خیل روڈ پر سمگل کی جائیگی۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر انچارج نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم ڈی ایس پی محبوب خان، ایس ایچ او تھانہ کلایہ شال محمد بمعہ پولیس پارٹی نے بمقام فیروز خیل پمپ پر ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے پر موٹرسائیکل سوار سے 20,000 گرام چرس برآمد کر لی اور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔جبکہ موٹرسائیکل بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔