ہنگو (مانند نیوز) ضلع ہنگو پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں،  گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والی مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 420جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح298 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہےگرفتار ملزمان میں قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 20اشتہاری مجرمان اور73 منشیات فروش بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ بھی برامد کر لی گئی ہےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ہنگو آصف بہادر نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سرکلز ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تھانہ سٹی،تھانہ صدر،صدر،دوابہ،ٹل اورتھانہ بلیامینہ کی حدود میں ماہ اکتوبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری جامع کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے دوران 420جرائم پیشہ اور298مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکیخلاف مقدمات درج کئیگئیہیں، انہوں نیمزید بتایاکہ گرفتار افراد میں قتل، اقدام قتل، اغوائیگی اورچوری سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب20اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیںانہوں نے واضح کیاکہ ہوائی فائرنگ کیسدباب کویقینی بنانیکی خاطر بھی بلاتفریق کاروائیوں کیدوران25افراد کوحراست میں لیکرگرفتار کیاگیاہیجن سے مجموعی طورپر12کلاشنکوف8رائفل، بندوق،113پستول1ہینڈ گرنیڈ2کلاکوف3747مختلف بورکیکارتوس بھی برامدکئے گئے ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران منشیات کیگھناونے کاروبار میں ملوث73 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر75کلو899گرام چرس،2204گرام ہیروئن،1685گرام ائیس اور6لیٹرشراب برامد کی ہیجبکہ 30قمار بازوں کو بھی حراست میں لیکر ان کیخلاف مقدمات درج کییگئیہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر کیمطابق ضلع ہنگو کو جرائم سے پاک کرنے اور قانونی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس کے ساتھ عوامی تعاون  اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کسی بھی صورت قانون کے آہنی شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے