ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس محمد عارف خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ رحمت اللہ نے ملاکنڈ فلور ملز کا دورہ کرکے یوٹیلٹی سٹور کو فراہم کرنے والے آٹے / گندم کے معیار کا معائنہ کیااور ملز منیجر کو ہدایت کی کہ لوگوں کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق سخت کاروائی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا۔انھوں نے موضع تھانہ میں آبنوشی واٹر سپلائی سکیم پر تنازع کو حل کرنے کا بھی دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے درمیان سڑک کا تنازعہ بھی حل کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک انسپکٹر کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار اور کنال روڈ پر عارضی تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔