چترال لوئر (مانند نیوز)چترال لوئر میں انٹر سکول ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹیول 2022 کے فٹبال ایونٹ کا فائنل دروش پبلک سکول دروش اور اقراء ماڈل سکول چترال کے مابین کھیلا گیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عرفان الدین تھے۔اور ڈی ای او میل غزنوی بھی ہمراہ تھے۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد اقراء ماڈل سکول نے دروش پبلک سکول کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کو بہترین کھیل پیش کرنے پر شاباشی دی۔ ان کے کھیل کو سراہا۔ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی روشنی ڈالا۔اچھا ایونٹ منعقد کرنے پر اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اور اخر میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ انٹر سکول سپورٹس فیسٹیول چترال کے ادبی مقابلہ جات مکمل ہوگئے۔ مختلف سکول کے بچوں نے تلاوت،حمد باری تعالیٰ نعت شریف،پوسٹر میکنگ اور تقاریر پیش کیے۔ ادبی پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئر عرفان الدین تھے۔مقابلہ جات میں تلاوت،حمد،نعت کے ججز کے فرائض ڈاکٹر محیب اللہ اور ضیاء اللہ سر انجام دے رہے تھے۔اے ڈی سی نے بہترین پرفارم کرکے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ان کو شاباش دی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔