لوئر چترال (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے لیویز فورس دروش کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف سویر دام گول (گورمنڈی گول) میں رات 2 بجے بڑی کاروائی، چار ملزمان گرفتار، چین سا برآمدتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر دروش نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش و لیویز فورس دروش رات گیارہ بجے دام گول میں کاروائی کا آغاز کیا، چار گھنٹے کی طویل پیدل مسافت طے کرکے جائے وقوعہ تک پہنچ کر ملزمان کو بمعہ چین سا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ مزکورہ جنگل ہائی کورٹ کے حکم پر دفعہ 146 ضابطہ فوجداری کے تحت ہر قسم سرگرمیوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے محکمہ فارسٹ کا پرمٹ پیش کیا گیا، پرمٹ ہولڈر (پانچواں) ملزم بھی اپنے گھر واقع سویر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزکورہ جنگل ٹمبر مافیا کے ہاتھوں تقریبا ختم ہوچکا ہے اور جو درخت کاٹا گیا ہے وہ مزکورہ جنگل کا سب سے بڑا درخت مانا جاتا تھا، جس کا حجم ہزاروں مکسر فٹ ہے۔ ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے دروش تھانے میں بند کردیا گیا ہے جب کے جنگل مزکورہ میں پرمٹ کے اجراء کے حوالے سے زمہ داران کے تعین کے لئے فارسٹ ڈپارٹمنٹ سے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ سب ڈویژن انتظامیہ ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ دروش بازار میں کاروائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے درجنوں دکانوں کو وارننگ جاری، کشمیر بیکری سیل۔تفصیلات کے مطابق دروش بازار میں اشیاء خوردونوش کے کاروبار میں بیضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی و سب ڈویژنل انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی کے دوران وسیع مقدار میں غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔ تمام متعلقہ دکانداروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے یا مزکورہ اشیاء کو فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا۔ معائنہ کے دوران کشمیر بیکرز میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر بیکری کو سیل کرکے مزیدقانونی کاروائی کی جارہی ہیں۔