کوہاٹ (مانند نیوز)قومی احتساب بیورو کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں ”کرپشن کو نا کہو” کے عنوان سے ایک روزہ سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میاں محمد وقار ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈا پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر سمیر لغاری، ماہر سوشل سائنسز کسٹ نصیر خان، ڈسٹرکٹ خطیب شفیع اللہ،ضلعی محکموں کے سربراہان، علمائے کرام، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان پر بدعنوانی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور اس کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات پر بات چیت کی۔ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا میاں محمد وقار کا کہنا تھا کہ ہر پبلک آفس ہولڈر اپنے محکمے کا سربراہ ہوتا ہے اور محکمے کا ہر آفیسر خود میں خود احتسابی کا عنصر پیدا کرے اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے۔سیمنار کا مقصد پبلک آفس ہولڈرز اور عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ آخر میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔         

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے