بٹ خیلہ (مانند نیوز) محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سرکاری /نجی ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ میں بزم ادب پوسٹر میکنگ پی ٹی اور رائفل ڈرل کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے حسن قرات میں ہائی سکول سخاکوٹ کے سفیان احمد حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف میں ذیشان شہیدہا ئی سکول درگئی کے نظام خان اور حضرت عمر نے پہلی پوزیشنیں حا صل کی اردو تقریر میں ہائی سکول کو ٹ کے کومل خان اورا نگلش تقریر میں سپیر ئیر لالہ زار پبلک سکول تھا نہ کے عبدالولی پہلے نمبر پر رہے اسی طر ح پوسٹر سازی اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کوئز مقا بلہ ہائی سکول خار جبکہ جمناسٹک پی ٹی اور رائفل ڈرل ہائی سکول ملاکنڈنے جیت لئے حسن قرات میں دوسرے سینی ٹینیل ہائی سکول بٹ خیلہ کے محمد نویدتیسرے نمبر پر ہائی سکول کوپر کے مہران احمدحمد میں ہائی سکول ڈھیری جولگرام کے وحید اللہ دوسرے ہائی سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈ کے اکرام اللہ تیسرے نمبر پر رہے نعت شریف میں ہائی سکول نمبر2بٹ خیلہ کے یاسین خان نے دوسری آکسفورڈ اکیڈمی کے محمود الحسین نے تیسری پوزیشن حا صل کی اس کے علاوہ اردو تقریر میں دوسری پو زیشن ہا ئی سکول نمبر1تھا نہ کے ولید نواز جبکہ ہائی سکول جولگرام کے محمد حمید نے تیسری انگلش تقریر میں ہا ئی سکو ل بدر گہ کے شفاعت خان دوسرے اورہائی سکول خار کے حبیب الر حمن تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح پوسٹر سازی میں ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈ دوسرے اور ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری تیسرے نمبرجبکہ پی ٹی اور ملٹری ڈرل میں اکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ دوسرے اورجمناسٹک میں تیسرے نمبر پر رہی جمناسٹک میں دوسری پوزیشن ہائی سکول شہزاد عادل شہیدتھانہ کی رہی بوائز ماڈل سکول سخاکوٹ نے کوئز مقابلے میں دوسری اور ہائی سکول نری تنگے نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔