ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبر پختون خوا کے زیر اہتما م ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے ایبٹ آباد میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار میں ماحولیاتی آلودگی سے موسمیاتی تبدیلی پر مرتب ہونے والے اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف ماس ٹرانزٹ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر قیصر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ طارق علی خان،،ویٹس آفیسر صوفیہ جدون،پروفسیر ڈاکٹر محمد فواد نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ اس موقع پر مختلف محکموں ریسکیو1122،محکمہ تعلیم،ٹریفک پولیس کے افسران  کے علاوہ سکولز کے طلباء وطالبات بھی شریک تھیں۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ طارق علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہزارہ میں سیاحت کو برقرار رکھنے کے لئے ماحول کو صاف رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ایبٹ آباد سکولز کا شہر ہے گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔اس کے روک تھام کے لئے ایبٹ آباد میں سکولز کی وین بسوں کا معائنہ کرنے کی مہم شروع کریں گے۔ویٹس کی ٹیم گاڑیوں کی فٹنس کو دیکھ رہی ہے جس کی فیس صرف دو سو روپے فی گاڑی ہے۔صوبائی ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ  قیصر خان کا کہنا تھا پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں شامل ہے۔حالیہ سیلاب سے پاکستان کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا ہے،جس میں ہزارہ کے اضلاع بھی شامل ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے گلیشئر بھی بڑی تیزی سے پگھل رہے ہیں۔اس سلسلہ میں صوبائی حکومت نے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا ملک میں کارخانوں کے علاوہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سب سے ذیادہ خطرناک ہے۔ جو سب سے پہلے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔جس سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔قیصر خان کا کہنا تھا صوبہ بھر میں آگاہی مہم جاری ہے ایبٹ آباد اور سوات میں بھی وہ موسم نہیں ہے جو چند برس قبل ہوتا تھا۔موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات سے بچنے کے لئے گاڑیوں کی فٹنس پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے