سوات(مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈویژن بھر کے ضلعی انتظامیہ کو اضلاع کے مابین حد بندی میں اراضیات کی ملکیت پر پائی جانے والی تنازعات کے پر امن اور پائیدار حل کیلئے اقدامات اٹھانے اور اس ضمن میں اب تک کی پیش رفت پر مبنی رپورٹس کمشنر آفس کو جمع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ہدایات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع ملاکنڈ،لوئر دیر اور باجوڑ جبکہ قبائلی ضم ضلع مہمند کے مابین کئی حد بندی مقامات پر پائی جانی والی ملکیتی تنازعات کے قابل عمل حل اور اس سلسلے میں مقامی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسفزئی،ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر،اسسٹنٹ کمشنرمہمند سجاد آفریدی،ڈی پی او باجوڑ صمد خان،ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر مشتاق،سیکریٹری ٹو کمشنر محمد علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں باجوڑ ضلع کیساتھ ملحقہ قبائلی ضلع مھمند،دیر لوئر اور باجوڑ جبکہ ملاکنڈ اور باجوڑ اضلاع کے مابین سرحدی حد بندیوں میں کئی مقامات پر عرصہ دراز سے پائے جانے والے ملکیتی تنازعات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے مذکورہ تنازعات کے ممکنہ حل میں انتظامیہ اور مقامی قومی مشران کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے متعلق کمشنر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان قومی معاملات میں ترجیحی بنیادوں پر اپنی کوششیں تیز کردیں تاکہ ان دیرینہ حل طلب مسائل کا زمینی حقائق کے مطابق اور انصاف پر مبنی پائدار حل ممکن ہوسکے اور اقوام و اضلاع کے مابین پائی جانے والی ان ملکیتی تنازعات سے ممکنہ لا اینڈ آرڈر کے مسائل جنم لینے کا ابہام ختم ہو جائے۔انھوں نے اس سلسلے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اس ضمن میں مقامی انتظامیہ اور عوامی جرگوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں پر مبنی رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال کرنے کیلئے کمشنر آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ قبائلی اور پشتون روایات میں جرگہ سسٹم کو خاص اہمیت حاصل ہے اس لیے ان قومی تنازعات کے پائدار حل میں مقامی زعماء اور مشران کی کوششیں بھی شامل کیں جائیں تاکہ یہ ملکیتی مسائل خوش اسلوبی کیساتھ ختم ہو کر ان کا  پائیدار حل ممکن ہو سکے اور حکومتی امور و انتظامیہ کو گورننس میں حائل روکاوٹیں مستقل طور پر ختم کی جاسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے