سوات(مانند نیوز) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو ڈینٹل کالج کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر تحصیل بابوزئی کے مئیر شاہد علی بھی ہمراہ تھے ایس ڈی او میگا پروجیکٹ نے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور تعمیراتی کام پر پیشرفت سے آگاہ کیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈینٹل کالج میں ہاسپٹل بلاک، کالج بلاک، لیکچرر بلاک اور جدید ڈینٹل یونٹس، باونڈری وال کی تعمیر کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رکھا تھا جس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ سیدو ڈینٹل کالج کا قیام ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کالج کا قیام ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی ایک دیرینہ خواہش تھی جو تکمیل ہونے کے آخری مراحل میں ہے اس اقدام سے میڈیکل کے طلبہ کیلئے ڈینٹل کے شعبہ میں دور رس نتائج سامنے آئیں گیانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سمیت صوبہ بھر میں پسماندہ اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں علاقے کی لوگوں کے بلاامتیاز خدمت ہمارے منصب کا بنیادی تقاضا ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے