سوات(مانند نیوز)تختہ بند کُلا ڈھیر پُل کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، ایگزیکیٹو انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن سوات اور متعلقہ ٹھیکیدار نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ پُل کی کُل تعمیری لاگت  110 ملین روپے ہے جس کی بنیادی سروے پر کام شروع کیا گیا ہے اور مکمل سروے پانچ دسمبر 2022سے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے موجودہ خستہ حال پُل کو 20نومبر کے بعد ہٹانے کی ہدایت کی تاکہ پُل پر تعمیراتی کام جلد سے جلد شروع کیا جاسکے۔ اجلاس میں ایگزیکیٹو انجنئیرسی اینڈ ڈبلیو نے یقین دہانی کرائی کہ مکمل فنڈ فراہمی پر  پُل کی تعمیر 30جون 2023تک کی جاسکے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو 20نومبر سے پہلے متبادل ٹریفک پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے