راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن اب تک مارچ جی ٹی روڈ ہی میں ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لانگ مارچ بدھ کے روز ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی، جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات اور جمعے کو لالہ موسیٰ پہنچے گا۔ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر جبکہ اتوار کو جہلم پہنچے گا۔تاہم اب اسد عمر نے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ بتادی ہے۔اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشااللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے