سوات(مانند نیوز)خدمات تک رسائی کمیشن کی ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنربابوزئی آصغر سورانی نے کی۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر خدمات کی فراہمی اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے سی بابوزئی آصغر سورانی کا کہنا تھا کہ خدمات تک رسائی قانون کے تحت بروقت خدمات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی زمہ داری ہے اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی خدمات بروقت سر انجام دیں۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عمران خان نے کارکردگی پر بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عمران خان نے اجلاس کو بتایا کہ سال 2021 میں سوات میں مجموعی طور پر87 ہزار 756 خدمات وصولی کی درخواستیں آر ٹی ایس سوات کمیشن کو رپورٹ ہوئی جس میں سے  92.7 فیصد خدمات مقررہ وقت پر سرانجام دئے گئے اور 7.23 فیصد خدمات تاخیر سے مکمل ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عمران خان نے اجلاس کو مزید بتایا کہ تمام متعلقہ محکموں کے نامزد افسران و اہلکاران ار ٹی ایس قانون کے تحت درخواست کنندہ کو درخواست وصولی پر رسید دینے کے پابند ہیں۔ اس سلسلے میں خدمات تک رسائی کمیشن نے پہلے مرحلے میں تمام متعلقہ افسران کو رسید بک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کمیشن کے خدمات سے بہتر طریقے سے استفادہ کرسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے