باجوڑ (مانند نیوز)صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود عشر و زکوٰۃ، سپیشل ایجوکیشن و ترقی خواتین انورزیب خان نے کہا ہے کہ بے سہارا لوگوں اور خصوصی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور انہیں ہنر مند بنانا خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع باجوڑ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے یتیموں اور بیواؤں میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے طرف سے سول کالونی خار جرگہ ہال باجوڑ میں یتیموں اور بیواؤں میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود عشر و زکوٰۃ، سپیشل ایجوکیشن و ترقی خواتین، انورزیب خان نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ڈی ایچ او فیصل کمال، پارلیمنٹیرینز، مشران پارٹی کارکنان اور سماجی بہبود کے حکام موجود تھیں۔ صوبائی وزیر انورزیب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ضلع باجوڑ میں جتنے بھی بے سہارا اور سپیشل پرسنز ہیں ان کی داد رسی ہوں اور ان کو جتنا ہوسکے سہولیات فراہم کروں۔اس سال ہم ضلع باجوڑ میں 1143 یتیموں، بیواؤں اور غریبوں میں تقسیم کریں گے جس کا آج سے باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔اس کے علاؤہ ضلع باجوڑ میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پر کام جاری ہے اور انشائاللہ اس پر بہت جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے