دیر پائین (مانند نیوز) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر تحصیل میونسپل آفیسر فرمان علی بمع ذمہ دار اہلکاران ٹی ایم او دفتر ثمرباغ نے کامبٹ بازار میں روڈ کے احاطے پر واقع تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی جس میں افسران بالا کی ساتھ ساتھ ٹی ایم اے سٹاف ثمرباغ، پولیس اور لیویز اہلکاران نے بھاری مشینری کے ہمراہ حصہ لیا جو کہ صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر تین بجے تک لگاتار جاری رہا۔ آپریشن کے دوران روڈ کے احاطے میں قائم/تعمیر شدہ ڈابہ، سیڑھیاں، لکڑی اور ٹین کے بنے کیبن نزد قبرستان لیکوڑ کامبٹ، چبوترے، نکاسی کے نالی پہ پڑے سلیب اور دیگر روکاوٹیں ہٹا کر روڈ کو ہر قسم کے عارضی و مستقل تجاوزات سے پاک صاف کر کے سات (7)کنال تک زمین واگزار کروایا گیا۔ اس دوران ہٹائے گئے سیڑھیاں، ٹین کے چادر وغیرہ کو تحویل میں لے کر دفتر لایا گیا۔اس طرح کے کارروائی سب ڈویژن جندول میں واقع اور بازاروں میں بھی کروائی جائے گی۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ خود اس قسم کے تجاوزات کو ہٹائے بصورتِ دیگر کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔