وزیرآباد(مانند نیوز)عمران خان وزیر آباد جلسہ میں دوگولی لگنے سے زخمی، کئی افراد اور بھی زخمی جلسہ منتشر عمران خان دو گولی لگنے کے بعد موبائل آئی سی یو منتقل، فیصل جاوید کو بھی چھوٹے آئیہوگیا، دھرناختم۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں عمران خان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔