بٹگرام (مانند نیوز)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے ضلع بٹگرام کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں گزشتہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انسداد منشیات کے حوالے سے محکمہ پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اب تک کئے گئے اقدامات زیرغور آئے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام شرکاء کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ہر میٹنگ میں پراگرس کا جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کر کے ان کے خلاف سرچ وارنٹ حاصل کرکے کارروائی کریں۔منشیات فروش خصوصاً شراب، چرس و آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے بٹگرام کے عوام سے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ اپنے ضلع کو اس لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے