ایبٹ آباد(مانند نیوز)ماہ اکتوبر کی کرگردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 480 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ماہ اکتوبر میں 42815 کالز موصول ہوئیں، جن میں 16813 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز 25522 تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی زیر نگرانی  ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 480 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں.ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر  42815کالز موصول ہوئیں، جن میں 16813 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 ماہ ستمبر کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 30سیکنڈ میں 514 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے 33، میڈیکل ایمرجنسی کے 393، آگ لگنے کے 12 دیگرہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 40 واقعات رونما ہوئے۔ اور گولی لگنے دو واقعات پیش آئے_ان ایمرجنسی واقعات میں کل 540 لوگ متاثر ہوئے جن میں سے 4 افراد موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ 536 افراد کو ریسکیو کرنے اور  ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا.ریسکیو 22 11 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز  میں ماہ ستمبر کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 180 ایمرجنسی کال پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 05 ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 175 ایمرجنسیز  اندرون ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے