کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیرنے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کے تمام افسران اپنے اپنے محکموں میں ہر سطح پر عوام کی داد رسی کو یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل کے حل میں کسی طرح کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر کوہاٹ کے اچانک دورہ کے دوران موقع پر موجود سرکاری ملازمین اور عوام سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔کمشنر نے کہا کہ سرکاری افسران اور ملازمین کو خود کو خلوص نیت سے عوام کی خدمت کے ذریعے ان کا خیر خواہ اور خادم ثابت کرنا ہوگا۔محمود اسلم وزیر نے سروس سنٹر میں موجود سائلین کے ساتھ فردا ” فردا” مل کر ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور موقع پر ہی انہیں تسلی بخش طریقے سے حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سروسز سنٹر سٹاف کے مسائل بھی معلوم کئے اور یقین دلایا کہ انہیں بہتر سے بہتر حالات کار فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ کام کر سکیں۔کمشنر کوہاٹ نے سبزی منڈی کا بھی معائنہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کے نرخ دریافت کئے۔انہوں نے تاکید کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ سبزی و فروٹ فروشوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی با عزت کفالت کرسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے