لاہور(مانند نیوز ڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو اپنی خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں لکھ دیا ہے۔پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے درمیان ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر معاملات پر تناؤ تھا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے کہا کہ مزید کام نہیں کر سکتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہے تھے۔واضح رہے کہ فیصل شاہ کار کو رواں برس جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے