پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری،ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور میں کاروائی کے بعد غیر معیاری، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع یونٹ سے 2500 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے جس میں چوکر، غیر معیاری تیل، آٹا، اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی اتھارٹی یونٹ میں فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی جارہی تھی اور ملاوٹ شدہ مصالحے شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کئے جاتے تھے جس کے بعد فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کرنے پر یونٹ کو سربمہر کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے