سوات (مانند نیوز)سوات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے حال ہی میں تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی پر اعتمادی کے ساتھ اپنے خدمات سرانجام دیئے۔ ریجنل پولیس آفیسر نے امید ظاہر کی کہ مس سونیا شمروز آئندہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا کر پولیس فورس کا نام روشن کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حال ہی میں تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کے ساتھ  اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان سے الوداعی ملاقات کی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی حوصلہ مندی اور بہادری کے ساتھ ضلعی پولیس کی قیادت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے نہ صرف عوام کی بہترین انداز میں خدمت کی بلکہ پولیس فورس کا مورال بھی بلند کیا۔ انہوں نے مس سونیاشمروز کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ آئیندہ بھی اپنے فرائض منصبی انسانی خدمت سے سرشار جذبے کے ساتھ نبھائیں گی اور پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ دریں اثناریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خا ن نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے ہمراہ تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال مس سونیا شمروز کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے