دیر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کے ہدایت پر تحصیلدار شفیع الرحمن کے سربراہی میں دیر شہر کے مین این ایچ اے شاہراہ سے غیر ضروری تجاوزات ہٹادی گئی تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہو اور ٹریفک بلاتعطل رواں دواں ہو۔تحصیلدار نے مین بازار سے غیر ضروری تجاوزات ہٹادیے اور تجاوزکنندگان کو خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ کیلئے احتیاط کریں بصورتِ دیگر ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔۔اس کے علاوہ تحصیلدار شفیع الرحمٰن نے گزشتہ شب تحصیل میونسپل سنٹیشن عملہ،لیویز اہلکاروں اور بھاری مشینری کے زریعے مین این ایچ اے سڑک سے ھر قسم تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹاکر سڑک کو کلیئر کردیا۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر باقر علی نے لواری سائیڈ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مین ”NHA” سڑک کا معائنہ کیا اور جگہ جگہ سلائیڈنگ ہٹانے کی احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے دوران سڑکیں بحال رکھنے کی احکامات جاری کئے ہیں تاکہ مسافروں کو آمدورفت میں دشواری نہ ہو۔