چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال /کمانڈنٹ چترال لیویز نے لواری ٹنل کے بیس میں قائم باراڈام لیویز پوسٹ کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ کمانڈنٹ چترال لیویز /ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے جوانوں کے بہترین ڈیوٹی کو سراہا۔شاباش دیا جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ان سے مسائل دریافت کیے اورمسائل فوری حل کرانے کی ہدایات کی۔ کمانڈنٹ چترال لیویز نے جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے اور پوسٹ میں موجود اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ چترال آنے والی اور چترال سے دوسرے ضلعوں کو جانے والی غیر قانونی ٹمبر,معدانیات اور آشیائے خوردونوش خصوصا کم وزن چکن، لاغراور بیمار بھینس، غیر معیاری مشروبات اورچپس لانے والی گاڑیوں پرکڑی نظررکھیں تاکہ یہاں کیشہریوں کوان آشیائکے موذی اثرات سے بچایاجاسکے۔ یادرہے کہ چترال کے واحدانٹری پوائنٹ ہونے کے پیش نظر باراڈام پوسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس وجہ سے کمانڈنٹ چترال لیویز نے جوانوں کو نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔