باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزنصیر خان، علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد ستار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زفیض محمد، بلال نصیر، خار ون شاہ نواز، سب ڈویژن مئیر حاجی سید بادشاہ، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ممتاز، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد، ڈی ایچ سی ایس او رفیق احمد اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد پولیو سے متعلق گزشتہ مہم میں کارکردگی اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر ہمراہ نائب تحصیلدار ناواگئی عالمزیب نے ٹی ایم اے ناواگئی اہلکاروں کے ہمراہ ناواگئی بازار میں انٹی اینکروچمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ بازار سے متعدد  غیر قانونی تجاوزات / شیلٹر وغیرہ ہٹائے گئے۔جبکہ متعدد ہتھ گاڑیوں، ٹرانسپورٹر وغیرہ کو بازار سے نکال کر بازار کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے