دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون حضرت بلال نے تحصیل میونسپل آفیسر اور تحصیلدار خال کے ہمراہ  خال کا دورہ کیاجہاں انہوں نے خال میں دریا پنجکوڑہ اور بازار میں عارضی اور مستقل انکروچمنٹ کے حوالہ سے سروے کرکے تجاوزات کرنے والوں کو نوٹس دیئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایڈیشنل اے سی نے خال بازار میں ٹریفک کے مسائل   پر ایکشن لیتے ہوئے خال بازار میں علیحدہ جگہ پر ٹرانسپورٹ اڈہ قائم کیا۔ اس حوالے سے تشہری مہم چلائی تاکہ گاڑیاں وہی سے  پیک اینڈ ڈراپ کریں اور خال بازار میں گاڑیوں کے رش کو کم کیا جاسکیں۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ہتھ گاڑیوں کے لیے بھی بازار میں الگ جگہ مختص کی جائیگی۔  تاکہ خال بازار میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے