اورکزئی (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی نیٹریفک وارڈنز کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر دیسوار علی نے اورکزئی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اورکزئی میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ زیادہ تر خادثات کم عمری میں گاڑی اور موٹر سائیکلیں چلانیکی وجہ سے پیش آجاتے ہیں ڈی ایس پی دیسوار علی نے حادثات پر قابو پانے کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکلیں چلانے والے ڈرائیور حضرات کو ڈرائیورنگ لائسنس لازمی قرار دیا ہے جن کے پاس ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور موقع پر ان کو چالان کیا جائے گا جن کے پاس ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہو وہ جلد از جلد اپنا ڈرائورنگ لائسنس بنوائے اور سیکیورٹی امور میں اورکزئی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ ضلع میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے سی پی او پشاور کی طرف سے ملنے والی 07 موٹرسائیکلز کو ٹریفک اہلکاران کے حوالے کردیئے۔اس حوالے سے ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے تمام اہلکاران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہلکاران اپنے اپنے موٹرسائیکل کا خاص خیال رکھیں۔اور عوام کے ساتھ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نزیر خان نے بریفنگ کے دوران ٹریفک وارڈنز پر زور دیا گیا کہ دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں،اسلحہ سے لیس ہوکر ہر راستے کی نگرانی کریں،بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ لازمی پہنیں، موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک شخص و سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈی پی او اورکزئی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کسی بھی وقت نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کے لیے ہمیں ہر حالت میں تیار رہنا ہے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کرنا چاہئیے.