نوشہرہ (مانند نیوز)نوشہرہ YCP اور روٹری انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام پولیو کے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے پروقار تقریب، ضلع بھر کے ایل ایچ ویز،ایل ایچ ڈبلیوز سمیت متعلقہ شعبوں کے رضاکاروں کو توصیفی اسناد دئے گئے، پولیو فرنٹ لائن ورکرز کو زبردست خراج تحسین، پولیو کے خاتمے کا عزم، اس حوالے سے نوشہرہ ڈسٹرکٹ کونسل میں YCP اور روٹری انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے پولیو فرنٹ لائن ورکرز کی حوصلہ آفزائی کیلئے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب سے ڈسٹرکٹ ھیلتھ آ فسیر ڈاکٹر محمد شعیب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف خان، اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مس مریم بختاور،ڈبلیو ایچ او کے N Stop Nowshera ان سٹاپ کوارڈینیٹر ڈاکٹر کفایت،ڈاکٹر ماجد، مفتی ڈاکٹر شوکت اللہ،پی ڈی جی ڈاکٹر رؤوف روحیلا، YCP کی سینئر روٹری طیبہ گل،روٹری کلب نوشہرہ  کے سیکرٹری زبیر علی شاہ نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ پولیو ایک موذی وبا ہے جسکا خاتمہ انتہائی ضروری ہے نئی نسل کو پولیو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیو کے خلاف جنگ میں پولیو ورکرز کا کردار ایک سنگ میل ہے اور گذشتہ کئی دھائیوں سے ان ورکرز نے انتھائی سخت حالات کا جواں مردی سیمقابلہ کیا،اس جنگ میں ورکرز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ھمارے ورکرز اس جنگ میں جانوں کی قربانی دے چکے ہیں لاتعداد زخمی ہوکر معذور ہوچکے انہوں نے پولیو کے موذی مرض کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دی۔  ھمارے ان ورکرز کی مثبت تربیت سے اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والی نسلوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے ھم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس جنگ میں ھم ورکرز کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ھمارے سیکیورٹی جوانوں نے اپنے خون کی قربانی دیکر اس جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے