سوات (مانند نیوز) سوات ایس ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان نے کہا کہ تفتیشی افسران اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں، ایک انسان کے ساتھ ناانصافی ہونا تمام انسانیت کے ساتھ نا انصافی ہے، ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کاا ظہار انہوں تمام شعبہ تفتیش کے انچارجان کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا تمام تفتیشی آفیسرز اپنے فرائض منصبی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیا کرے۔ہم سے معاشرے کے لوگوں کا کچھ توقعات وابسطہ ہے جسکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کار لایا جائے تما م لوازمات قانون کے دائرہ میں ہونے چاہیے جوذمہ داری اپکو حوالہ کی گئی ہے اسکے بدلے میں اپکومعاوضہ ملتا ہے اوراسی معاوضہ کواپنے اوپر حلال کرنا چاہیے۔ایسا نہ ہو کہ یہ معاوضہ اپ پر حرام ہوجائے،اگر ایک شخص کے ساتھ ناانصافی ہوجائے تویہ انکے تمام خاندان کے ساتھ ناانصافی ہے۔کیونکہ ایک بندے کیوجہ سے اسکا سارا خاندان متاثر ہوتا ہے اور اسی طرح پولیس پر عوام کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے۔