سوات (مانند نیوز) سوات وفاق المدارس ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم مولانا صدیق احمد نے کہاہے کہ وطن عزیز پاکستان کسی قسم کے انتشار کامتحمل نہیں، سیاسی جماعتوں کے قائدین دانشمندی کا مظاہرہ کریں اورسیاست میں قومی سلامتی و ریاستی مفادات کو مقدم رکھیں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے خلاف جاری مہم انتہائی مذموم عمل ہے، ان خیالات انہوں نے سوات پریس کلب میں اظہار یکجہتی پاکستان کے حوالے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مفتی حمید اللہ، مولانا محبوب علی اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج  ملک کا آخری حصار ہے، اس کو کمزور کرنا،عوام اور فوج کے درمیان عدم اعتماد کی فضا ء پید اکرنا دشمن کا ایجنڈا ہے،تحقیقی اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر پاک فوج پر الزام تراشی اور حاضر سروس فوجی اور سیکورٹی آفسران کو ہدف بنانا پاکستانی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری تجویز ہے کہ فوری طور پر قومی کانفرنس کا انعقاد جائے جس میں سیاستدانوں، قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ علماء کرام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے اور وطن عزیز کی بقاء، امن وامان اور استحکام کے لئے میثاق سا  لمیت کا اعلان کیا جائے اور ملک کو درپیش مسائل اور سیاسی، قومی سرگرمیوں کے لئے کو ئی مناسب ضابطہ طے کیا جائے ورنہ انتشار کی سیاست سے ملک میں آگ بھڑک سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے کوششیں کرنے والوں کا بھر پور ساتھ دیں گے، احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن سڑکوں کے بجائے گراؤنڈ میں کئے جائیں، سیاسی جماعتیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر سرگرمیاں کریں، اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے سے ملک دشمن عناصر فوائد حاصل کرتے ہیں، اسلئے تمام سیاسی سرگرمیاں قانون اور آئین کے دائرہ کار کے مطابق کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے