سوات(مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے اضلاع کے متعلقہ افسران کو موسم سرما میں ممکنہ موسمی نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے اپنی ضروریات پر مبنی کیسسز متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کیلئے جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیائی تغیرات اور ڈویژن کے جغرافیائی طور پر سرد زون میں  واقع ہونے کی وجہ سے موسم سرما میں بارشوں اور دیگر موسمی حالات کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ موجود ہوتا ہے لہذا متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ افسران علاقائی ضروریات کے پیش نظر پیشگی منصوبہ بندی کرکے و سائل اور فنڈز کی فراہمی کیلئے کیسسز تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کمشنر آفس سیدوشریف میں وینٹر کانٹیجنسی پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ریلیف اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں تمام اضلاع میں اس سال موسم سرما میں ممکنہ موسمی نقصانات سے بچنے  اور پیشگی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تجویز کردہ پلانز پر گفتگو ہوئی اور اس سلسلے میں متعدد تجاویز زیر غور لائے گئے۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع اپنی ضرورت کے مطابق ضروری امدادی ساز و سامان اور فنڈز کیلئے جامع کیسسز بنائیں تاکہ امدادی کاموں کیلئے فنڈز اور امدادی سامان کی کمی نہ آئے انہوں نے کہا کہ اضلاعی انتظامیہ اور ریلیف افسران موسم سرما میں عوام کی ہمہ وقت خدمت کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ یہ ہماری اخلاقی آور منصبی ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے