اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، وفاقی شریعت کورٹ میں اپیلیں واپس لیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے فیصلہ دیا تھامعیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے روڈ میپ ڈسکس کیا۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے