راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا،نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑا،اس رپورٹ سے قوم کے دل دہل گئے ہیں،لانگ مارچ کاتاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا،سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی،اسلام آباد13ربڑسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے،دو ہفتے روزانہ ٹویٹ کروں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے