راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں تحریک انصاف کا دھرنا چوتھے روز میں بھی جاری رہا جب کہ اس وجہ سے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی مری روڈ سمیت 5 اہم شاہراہوں پر مظاہرین نے احتجاجی کیمپ قائم کررکھے ہیں۔ اہم اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہ شمس آباد سے مکمل بند رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔دریں اثنا راولپنڈی میں تعلیمی ادارے تیسرے روز بھی بند رہے۔ مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے شہریوں کو زحمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دفاتر اور دیگر منزلوں پر جانب والے افراد بڑی تعداد میں رش میں پھنسے رہے۔۔دریں اثنا ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری روڈ بوجہ احتجاج شمس آباد سٹاپ کے قریب ڈائیورژن ہے۔متبادل کے طور پر، سید پور روڈ، کمرشل مارکیٹ کری روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اولڈایئرپورٹ روڈ دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق مین پشاور روڈ اور مال روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے، تاہم آئی جے پی روڈ اسلام آباد کی جانب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہا۔متبادل کے طور پر مین پشاور روڈ، ویسٹریج، چوہڑ چوک، ماربل فیکٹری روڈ، گولڑہ موڑ، سری نگر ہائی وے استعمال کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں جہلم روڈسوان پل کے قریب ایس او ایس کے پاس کچہری کی جانب سڑک بند رہی۔سواں پل سے کچہری کی جانب دو طرفہ ٹریفک چلائی گئی۔ جی ٹی روڈ ٹیکسلا نزد بائی پاس چوک اور مارگلہ ہلز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پرموٹر وے ایم ون کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے