اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے،عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد، انتشار اور نفرت پھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے سکول اور ہسپتال کے راستے بند ہیں، راستے بند اور جلا ؤگھیراؤ پر لگنے والا پیسہ عمران خان سیلاب زدگان کی بحالی پر لگا دیتے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ سکول اورہسپتال بند کرانے پر لگنے والا پیسہ پنجاب اور کے پی میں سکول اور ہسپتال پر لگا دیتے، عمران نیازی کا مقصد ملک میں انتشار، فساد، جلاؤ گھیراو اور فتنہ پھیلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ ڈھیٹ اور فسطائی شخص ہے جس نے سیلاب زدگان کی امداد پر بھی سیاست کی، عمران نیازی نے چار سال تک عوام کی روٹی، بجلی، گیس، دوائی اور روزگار کو بند کیا۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران نیازی آج سڑکیں بند کر رہا ہے، چار سال عوام کی دوائی بند کرنے والا آج مریضوں کے راستے بند کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے