لاہور(مانند نیوز ڈیسک) عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلمان بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئے۔عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور اسکواڈ کی سیکورٹی میں قاسم اور سلمان کو زمان پارک لاہور پہنچایا گیا۔قاسم اور سلمان نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں صاحبزادے اپنے والد کے گلے لگ کر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔قاسم اور سلمان نے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔ عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے