بٹ خیلہ (مانند نیوز) بٹ خیلہ بازار میں 12تا30 نو مبر صفائی کی خصو صی مہم چلائی جائے گی جبکہ ٹی ایم اے کے وسائل وافرادی قوت کو شہریوں کے ریلیف اور میونسپل سروسز کی فراہمی اور ادارے کے مالی استحکام کیلئے صوبائی وزیر شکیل خان اور تحصیل چیئر مین نا صر علی کے تعاون اور رہنما میں بھر پور جدو جہد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او بٹ خیلہ سجاد حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹریٹ لائٹس سمیت علاقے کی صفائی ستھرائی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سلسلے میں شہریوں اور خصو صا تاجر برادری کا تعاون درکار ہے کیو نکہ کوئی سرکاری ادارہ اور پروگرام عوام کے تعاون اور شراکت سے کا میاب نہیں ہو سکتاانھوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی کمزور مالی حالت کو بہتر بنانا اور آمدن کے ذرائع ڈھونڈناان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اس سلسلے میں چیئر مین ناصرعلی اور تحصیل کونسل کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا