بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس محمد عارف خان یوسفزئی نے عوامی شکایت موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ رحمت اللہ کو ہدایت کی کہ وہ علاقہ باڈوان میں جعلی اور غیر معیاری موبلین تیار کرنے والے فیکٹری کے خلاف قانونی کاروائی کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ رحمت اللہ نے علاقہ باڈوان میں جعلی موبائل آئیل کی فیکٹری پر چھاپا مارا۔ کارخانہ میں مختلف کمپنیوں کے لیبل چسپاں کرکے جعلی موبلین سپلائی کی جاتی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر سینکڑوں لیٹر جعلی موبائل آئیل بھی قبضہ میں لیکرفیکٹری کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیاجبکہ فیکٹری مالک اور اس میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔