بٹ خیلہ (مانند نیوز)تحصیل بٹ خیلہ کے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں زمینداروں اور کسانوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے ورلڈ بنک کے امدادی گندم کے بیج کی غیر منصفانہ اور من پسند تقسیم کو مسترد کر دیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر بیج کی مساوی تقسیم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی کو تو اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا جائے گادریں اثناء مفت بیج سے محروم زمینداروں نے ماڈل فارم سروسز سنٹر بٹ خیلہ کے صدر رشید خان کی قیادت میں تحصیل چیئر مین نا صر علی سے ملاقات کی متا ثرین جن میں نا ظم شو کت سلطانزیب فردوس محمد اکبر زاہد الر حمن پرویز رفیق گل اور زور زمین وغیرہ شا مل تھے نے تحصیل چیئر مین کو محکمہ زراعت کے اہلکاروں کی جانبداری اور مستحقین کو نظر اندازکر نے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیاچیئر مین نے اس موقع پر ورلڈ بنک کی جانب سے فراہم کئے گئے گندم کے بیج کی مفت تقسیم پر زمینداروں کے تحفظات بارے فوری تحقیقات کا فیصلہ کیا اور اصل مستحقین کو بیج دینے کی یقین دہانی کرائی۔