کرم پاراچنار (مانند نیوز) گورنر ہاوس پاراچنار میں کمیونٹی ریزیلینس نارتھ/ سی آر اے کی جانب سے ضلع کرم میں امن بھائی چارے، ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینیو) ضلع کرم محمد فیاض خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد انور خان سمیت اراکینِ حسینیہؑ پاراچنار،علماء،اہل تشیع و اہلسنت مشران، چیرمین، جنرل کونسلر،کسان کونسلر،اراکینِ دستر خوان امام حسنؑ،میڈیا اراکین،لائن محکمہ جات کے ہیڈز،سوشل ورکرز اور یوتھ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز، رکنِ انجمنِ حسینیہؑ پاراچنار حاجی علی جواد، پرنسپل ریٹائرڈ سید جمیل حسین کاظمی، مفتی شاہ نواز، چیرمین سید اخلاق حسین اور پروفیسر لیاقت علی وغیرہ نے کہا۔ کہ ہمیں آپس میں مل کر ضلع کرم میں امن و امان، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔ جب امن ہو تو تعلیم ہوگی جب امن ہو تو خوشحالی ہوگی جب امن ہو تو ترقی ہوگی۔ اور ہمیں ایسا کوئی غیر سنجیدہ عمل کرنے سے گریز کرنا چاہئیے جس سے ضلع کرم کے امن کو ٹھیس پہنچے۔ بلکہ آپس میں اتفاق و اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا مظاہر کریں۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے کمیونٹی ریزیلینس نارتھ/ سی آر اے کی جانب سے لوئر کرم میں بھی ایسے سمینار اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں قبائلی مشران سمیت علماء، سوشل ورکرز اور یوتھ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے