چترال (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش کی نرخ نامے کی خلاف ورزی پر پولٹری ڈیلرز کے خلاف کاروائیوں کا اغاز، بغیر تول کے چکن فروخت کرنے پر ڈیلر شیر خان ساکنہ دروش گرفتارکر لیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے تھانہ دروش کو مراسلہ ارسال کیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش نے پولٹری نرخ نامہ پر عملدرآمد کے حوالے سے پولٹری ڈیلرز کے ساتھ ایک ماہ قبل منعقدہ اجلاس میں یہ طے کیا تھا کہ آئیندہ سب ڈویژن دروش میں تول کے حساب سے چکن کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزکورہ تمام ڈیلرز نے نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام رہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر سنے کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے شیر خان نامی پولٹری ڈیلر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے چکن مارکیٹ کو قانون کے تابع کیا جائے گا اور نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔