بٹ خیلہ (مانند نیوز ) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری ونجی ہائی سکولوں کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ2022ء میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول غنی ڈھیری نے مسلسل آٹھویں بارمجموعی طور پرپہلی پو زیشن حا صل کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہائی سکول نمبر1تھانہ نے دوسری ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ اور ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حا صل کی جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں اکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ نے پہلی اور مجموعی طور پر اکسفورڈ اورگورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی نے مشترکہ طورچوتھی پوزیشن حا صل کی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کھیلوں اور بزم ادب کے مختلف مقابلوں میں میں ضلع بھر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا ایک ماہ سے زائد عر صہ کامیا بی سے جاری رہنے والاسالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدرار اللہ کتوزئی ڈ پٹی ڈی ای او ہدایت اللہ کی نگرانی میں جنرل سیکرٹری سپورٹس کمیٹی محمد وسیم اور پریس سیکر ٹری فضل دیان نے ٹورنامنٹ بہترین انتظامات کئے گورنمنٹ شہید فائد احمد ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری نے مجموعی طور پر 32پوائنٹ حا صل کر کے پہلی گورنمنٹ شہید عادل شہزادہائی سکول تھا نہ نے 20پوائنٹ کے ساتھ دوسری اسی طرح14,14پوائنٹ کے ساتھ جی ایچ ایس ایس کو ٹ اور سخاکوٹ نے مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے۔ ذیشان شہید ہائی سکول در گئی ہاکی میں ڈسٹرکٹ ونر فٹ بال میں سپیرئیر لا لہ زار پبلک ہائی تھا نہ جبکہ کرکٹ کی ڈسٹرکٹ ٹرا فی گورنمنٹ ہائی سکول آگرہ نے اپنے نام کی اس کے علاوہ بیڈمنٹن میں دانش پبلک سکول بٹ خیلہ، باسکٹ بال 800اور1600میٹر ریس سمیت لانگ جمپ ٹرپل جمپ اور جولین میں ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ہا ئی جمپ میں ہائی سکول پڑنگے اور والی بال سمیت ٹیبل ٹینس میں ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ نے ضلع بھر کے سرکاری و نجی ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں پہلی پوزیشن حا صل کی ذیشان شہید سکول تھا نہ نے 200میٹر ریس ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ ٹگ آف وار اور ڈسکس تھرو ہائی سکول جو لگرام 4×100میٹر ریس اور شاٹ پٹ میں پہلے نمبر پر رہااس کے علاوہ 100اور400میٹر ریس کے مقابلے ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈکے نام رہے جمناسٹک پی ٹی شو اور رائفل ڈرل ٹینوں مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول ملاکنڈ نے جیت لئے۔ضلع ملاکنڈ کے سرکاری /نجی ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کے دوسرے مر حلے میں بزم ادب پوسٹر میکنگ مقابلے ہو ئے حسن قرات میں ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ کے سفیان احمد حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف میں ذیشان شہیدہا ئی سکول درگئی کے نظام خان اور حضرت عمر نے پہلی پوزیشنیں حا صل کی اردو تقریر میں ہائی سکول کو ٹ کے کومل خان اورا نگلش تقریر میں سپیر ئیر لالہ زار پبلک سکول تھا نہ کے عبدالولی پہلے نمبر پر رہے اسی طر ح پوسٹر سازی اکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ کوئز مقا بلہ ہائی سکول خار حسن قرات میں دوسرے سینی ٹینیل ہائی سکول بٹ خیلہ کے محمد نویدتیسرے نمبر پر ہائی سکول کوپر کے مہران احمدحمد میں ہائی سکول ڈھیری جولگرام کے وحید اللہ دوسرے ہائی سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈ کے اکرام اللہ تیسرے نمبر پر رہے نعت شریف میں ہائی سکول نمبر2بٹ خیلہ کے یاسین خان نے دوسری آکسفورڈ اکیڈمی کے محمود الحسین نے تیسری پوزیشن حا صل کی اس کے علاوہ اردو تقریر میں دوسری پو زیشن ہا ئی سکول نمبر1تھا نہ کے ولید نواز جبکہ ہائی سکول جولگرام کے محمد حمید نے تیسری انگلش تقریر میں ہا ئی سکو ل بدر گہ کے شفاعت خان دوسرے اورہائی سکول خار کے حبیب الر حمن تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح پوسٹر سازی میں ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری آلہ ڈھنڈ دوسرے اور ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری تیسرے نمبرجبکہ پی ٹی اور ملٹری ڈرل میں اکسفورڈ اکیڈمی بٹ خیلہ دوسرے اورجمناسٹک میں تیسرے نمبر پر رہی جمناسٹک میں دوسری پوزیشن ہائی سکول شہزاد عادل شہیدتھانہ کی رہی بوائز ماڈل سکول سخاکوٹ نے کوئز مقابلے میں دوسری اور ہائی سکول نری تنگے نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔