نیو دہلی (مانند نیوز) بھارت جیسے سیکولر ملک میں شراب عمومی طور پر پی جاتی ہے لیکن اب تو وہاں کے ہاتھی بھی شرابی ہوگئے ہیں، درجنوں ہاتھی دیسی شراب پی کو ٹُن ہوگئے۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جنگل میں پیش آیا جہاں 24 ہاتھی دیسی شراب غٹاغٹ پی گئے اور پھر اس کے نشے میں ٹُن ہوکر گھنٹوں سوتے رہے، یہ شراب ہاتھیوں کو اتنی چڑھی انہیں جگانے کے لیے محکمہ جنگلات کے عملے کو ڈھول پیٹنا پڑے۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب قریبی گاؤں کے لوگ شیلپاڈا کے جنگل میں شراب بنانے گئے تو وہاں انہوں نے ہاتھیوں کے ایک جُھنڈ گہری نیند سوتے دیکھا، ان کے قریب ہی وہ برتن رکھے تھے جن میں پانی بھر کر نشہ آور پھولوں کا عرق نکالنے کے لیے ڈالا جاتا ہے اور اس عرق کو دیسی شراب میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مقامی دیہاتیوں کے مطابق ہم صبح 6 بجے جنگل گئے تو برتن ٹوٹے پڑے تھے اور ان میں موجود پانی غائب تھا جب کہ قریب ہی بہت سارے ہاتھی پڑے سو رہے تھے ہم تب ہی سمجھ گئے کہ انہوں نے یہ نشہ پی لیا ہے جس کے نتیجے میں یہ سو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دیسی شراب مکمل طور پر تیار بھی نہیں ہوئی تھی، ہم نے ہاتھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں اٹھے جس کے بعد محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا گیا اور سرکاری اہلکاروں نے آکر ہاتھیوں کو جگانے کی کوشش کی ناکامی پر ان کے قریب جاکر ڈھول پیٹے جس پر ہاتھی اٹھے اور جاگنے کے بعد جنگل میں اپنے اپنے مسکن کی راہ لی۔

تاہم محکمہ جنگلات کے افسر نے اس حوالے سے واضح رائے دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہاتھی واقعی وہ نشہ آور عرق پی کر مدہوش ہوئے تھے یا نہیں، ہوسکتا ہے وہ بس معمول کے مطابق ویسے ہی سو رہے ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے