ٹیکنالوجی (مانند نیوز) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس کے بعد صارفین پوسٹ کو شیڈول بھی کرسکیں گے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے شیڈولر نامی فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، یعنی اب ایپ کے اندر پوسٹس کو شیڈول کرنا ممکن ہوگیا ہے جو بزنس اور کریئٹرز اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا۔اب تک انسٹاگرام میں پوسٹ شیڈول کرنے کے لیے میٹا کے کریئٹر اسٹوڈیو کی مدد لینا پڑتی ہے مگر اب کریئٹرز اور بزنس اکاؤنٹس ریلز اور تصاویر کو ایپ میں ہی 75 دن کے لیے شیڈول کر سکیں گے۔اس فیچر کی آزمائش گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کروایا گیا ہے مگر اب بھی اسے محدود ہی خیال کیا جا سکتا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اہل صارفین کو پوسٹ اپنے فالوورز سے شیئر کرنے سے قبل ایڈوانسڈ سیٹنگز میں جانا ہوگا۔وہاں شیڈول پوسٹ کے آپشن پر کلک کر کے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا، اس کے بعد واپس پوسٹ پر جائیں اور شیڈول پر کلک کریں۔ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا جائے گا یا نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے