سوات (مانند نیوز) سوات چیف جسٹس آف پاکستان، پاک آرمی اور ریاستی ادارے سنیٹر اعظم سواتی کو انصاف دلائے، ایوان بالا کے معزز رکن کی عزت محفوظ نہیں تو کسی بھی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں، آج اگر اعظم سواتی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو کل کسی بھی پاکستانی کی عزت نفس کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار سواتی قوم ایسو سی ایشن کے صدر فرمان علی سواتی، ڈاکٹر عبداللہ، فضل وہاب بھٹو، محمد زادہ سواتی، رضا خان سواتی، محمد وسیم خان سواتی، ڈاکٹر رحمانی گل سواتی، اُسامہ، بادشاہ محمود، گل زرین خان اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا سینٹر اعظم سوات کے ساتھ سلوک سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آج اگر اس عمل کے خلاف ہم نے آواز نہیں اٹھائی تو کسی بھی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں رہیگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہر قوم اور طبقہ فکر کے لوگوں کی عزت کی تحفظ آئین پاکستان نے دیا ہے، ہم تمام پاکستانیوں کی عزت نفس، غیرت اور وقار کی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور دیگر ذمہ دار اداروں سے اعظم سواتی کے مبینہ انتہائی ذاتی ویڈیو خواہ وہ اصلی ہو یا جعلی ہو ا ن کی جدید خطوط پر تحقیق و تفتیش کیا جائے اور ایوان بالا کے معزز ممبر سنیٹر اعظم سواتی کے ساتھ واقعہ کی رپورٹ درج کیا جائے، تمام حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے اور اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی بھی اسی طرح کی مکروہ حرکت نہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر مختلف ممالک میں سواتی قوم کے نمائندے آج اس واقعے پر احتجاج پر ہے، اس موقع پر انہوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعظم سواتی کو انصاف دلانے کے لئے نعرہ بازی کی، سواتی قوم کے مشران نے اس موقع پر کہا کہ اگر اعظم سوات کو جلد ازجلد انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو ملاکنڈ ڈویژن، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور دیگر حصوں میں سوات قوم متحد ہوکر پشاور اور اسلام آباد میں سخت مظاہرے کریں گے۔