سوات (مانند نیوز)ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان کا بٹگرام کے غیور عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ منشیات فروشوں،قبضہ مافیا،سود خور اور ٹمبر مافیا قوم کے دشمن ہیں منشیات فروش نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ آئیے ہم سب ملکر اس کارخیر میں بٹگرام پولیس کا ساتھ دیں، اپنے بچوں کا اور پاکستان کا مستقبل بہترین اور شاندار بنانے کیلئے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی اور ان کی نشاندہی کریں،منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کرنے میں بٹگرام پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جرات کا مظاہرہ کریں۔