پاراچنار (مانند نیوز) خیبر پختونخوا میں پچھلے کئی دنوں سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے سوات، مالم جبہ، مری سمیت پاراچنار میں رات بھر پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے اور پہاڑوں نے سفید چادر اڑ لی۔ برفباری کے بعد علاقے میں خون جما دینے والی سردی بھی شروع ہو گئی ہے لوگوں نے گرم ملبوسات پہنا شروع کر دیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی جگہوں کا رخ کرکے روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پاراچنار میں عموماً موسم سرما کی پہلی برفباری دسمبر کے مہینے میں ہوتی ہے لیکن اس بار موسم سرما کی پہلی برفباری نومبر کے عین وسط میں ہوئی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بارشوں کی وجہ سے علاقے میں موسمی بیماریوں میں کافی حد تک کمی متوقع ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے