ہنگو(مانند نیوز)ہنگو تھانہ دوابہ پولیس کا تحصیل دوابہ کیمختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن۔سرچ اپریشن کی کارروائی میں 3ملزمان گرفتارکلاشنکوف پستول اورکارتوس برامد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدایات پرجرائم کیانسداد کیلئے ضلع بھرمیں جاری پولیس سرچ اپریشنزکیتسلسل میں ایس ایچ اوتھانہ دوابہ فیاض خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تحصیل دوابہ کے مختلف علاقوں نریاب،درسمند اورطورہ وڑی میں سرچ اپریشن کیدوران3ملزمان کوگرفتارکرکیان کیقبضہ سے2کلاشنکوف،2پستول اوردرجنوں کارتوس برامدکرلیے۔پولیس نے زیرحراست ملزمان کو حوالات منتقل کرکیمقدمات درج کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ دوابہ فیاض خان نے گرفتارملزمان اوربرامداسلحہ میڈیا کیسامنے پیش کیا۔