اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ انگریز کو یہاں سے گئے 75سال ہو گئے لیکن آج بھی پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اسی لئے قوم اپنے کپتان کے ساتھ اپنی حقیقی آزادی کے لئے کھڑی ہو گئی۔ا نہوں نے کہا کہ تمام آئی ایس ایف کے نوجوانوں کو یوم تاسیس مبارک ہو۔ انشااللہ آپ سب نے مل کر اس ملک کو ایک حقیقی طور پر آزاد ملک بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے