اپر چترال (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور آفریدی نے گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ میں گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد۔ جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے علاوہ عوامی نمائندوں، علاقے کے عمائدین اور کثیر تعداد میں کوشٹ اور اس سے متصل علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے شرکت کیں۔ عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور اس کے ہمراہ آئے ہوئے تمام معززین کا سرزمین کوشٹ میں کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ کھلی کچہری میں عمائدین نے علاقہ کے عوام کے بے شمار مسائل ڈپٹی کمشنر کے گوش گزار کئے جن میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے نجات، روڈ کی مرمت اور پل میں کام کی جلد از جلد تکمیل جیسے مسائل قابل ذکر تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر غور لائے گئے کافی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو احکامات صادر کئے۔ عمائدین علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر ان کے ساتھ تعاون کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھے گا۔